تکبیر میڈیا پیش کرتا ھے
https://www.alemarahurdu.af/فلسطین-کی-اسلامی-تحریک-مزاحمت-حماس-کے/قال الله تعالی :
اعوذ بالله من الشيطان الرجیم
بسم الله الرحمن الرحيم
مِنَ المُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلً. (الاحزاب ۲۳ اية) صدق الله العظيم.
انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ گزشتہ شب فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی رہنما ڈاکٹر اسماعیل ھنیہ تہران میں ایک حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
انالله و اناالیه راجعون
شہید اسماعیل ھنیہ ایک مسلمان، عقلمند اور انتہائی مدبر فلسطینی رہنما تھے۔ انہوں نے کامیاب مزاحمت اور جہاد میں بڑی قربانیاں دیں اور اب اس راہ میں اپنی نذر پوری کردی۔
شہادت ایک مسلمان اور مجاہد کی عظیم فتح ہے، اسماعیل ھنیہ کامیاب ہوئے اور اپنے پیروکاروں کو اس راہ پر استقامت، ایثار و قربانی، صبر، برداشت، جدوجہد اور عملی قربانیوں کا سبق دے کر رخصت ہوئے۔