اہل دل کی دِل آویز باتیں📔📚 Telegram channel photo

اہل دل کی دِل آویز باتیں📔📚

@aslaf_k_aqwalPublic Channel

اے مردہ دل!جب بڑھاپے کی لغزش انسان کو خدا سے دور کردیتی ہے تو کہا جاتا ہے تونے شباب کو غفلت میں ضائع کیا اور بڑھاپے میں اعمال بد پر روتا ہے اگر تجھے خبر ہوتی جو تیرے لئے تیار ہوچکا ہے تو تُو طویل طویل راتوں میں رویا کرتاـ

Spiritualityاردوپاکستان

191

Last views

4.5k (4,537 subscribers)
اراکین
—
Rating
67
Total Posts
Oct 23, 2026, 3:22 AM
اپ ڈیٹ کیا گیا
Apr 9, 2026
Created
Stats

آپ اردو میں مواد دیکھ رہے ہیں۔ دوسری زبانوں میں مواد دیکھنے کے لیے سائٹ کی زبان تبدیل کریں۔

Channel Information

Channel Information
Channel Nameاہل دل کی دِل آویز باتیں📔📚
Username@aslaf_k_aqwal
CategorySpirituality
Languageاردو
Countryپاکستان
اراکین4,537
Channel TypePublic Channel
Created9 اپریل، 2026
Last Updated23 اکتوبر، 2026 • 20 گھنٹے پہلے
StatusActive

درجہ بندی

عالمی درجہ بندی
#284364-19111
زبان کی درجہ بندی
#503-37
زمرہ کی درجہ بندی
#1905-163

سبسکرائبرز کی تعداد میں اضافہ

کل: 4.5K30 Days growth: -461%
09/2309/2810/0310/0810/1310/1810/22
سبسکرائبرز کی تعداد میں اضافہ - 30 Days
DateSubscribers
23:09:20264,583
24:09:20264,583
25:09:20264,583
26:09:20264,583
27:09:20264,583
28:09:20264,583
29:09:20264,583
30:09:20264,583
01:10:20264,583
02:10:20264,583
03:10:20264,583
04:10:20264,583
05:10:20264,583
06:10:20264,583
07:10:20264,583
08:10:20264,583
09:10:20264,583
10:10:20264,583
11:10:20264,583
12:10:20264,583
13:10:20264,583
14:10:20264,583
15:10:20264,553
16:10:20264,553
17:10:20264,553
18:10:20264,553
19:10:20264,553
20:10:20264,553
21:10:20264,553
22:10:20264,537
سبسکرائبرز کی تعداد میں اضافہ - Weekly
DateSubscribers
Week of 06:04:20264,681
Week of 13:04:20264,681
Week of 20:04:20264,681
Week of 27:04:20264,650
Week of 04:05:20264,650
Week of 11:05:20264,653
Week of 18:05:20264,653
Week of 25:05:20264,653
Week of 01:06:20264,653
Week of 08:06:20264,655
Week of 15:06:20264,655
Week of 22:06:20264,655
Week of 29:06:20264,659
Week of 06:07:20264,659
Week of 13:07:20264,659
Week of 20:07:20264,659
Week of 27:07:20264,659
Week of 03:08:20264,592
Week of 10:08:20264,592
Week of 17:08:20264,590
Week of 24:08:20264,580
Week of 31:08:20264,580
Week of 07:09:20264,589
Week of 14:09:20264,583
Week of 21:09:20264,583
Week of 28:09:20264,583
Week of 05:10:20264,583
Week of 12:10:20264,553
Week of 19:10:20264,537
سبسکرائبرز کی تعداد میں اضافہ - Monthly
DateSubscribers
April 20264,650
May 20264,653
June 20264,655
July 20264,659
August 20264,580
September 20264,583
October 20264,537
سبسکرائبرز کی تعداد میں اضافہ - Yearly
DateSubscribers
20264,537

Top 10 posts

Most viewed posts from this channel

By views
  1. #1ڈوپامین نیشن: ہم خوشی کے سمندر میں کیوں ڈوب رہے ہیں؟ 🌊📱3.0K
  2. #2"ہر انسان اپنے اندر ایک خاموش عدالت لیے پھرتا ہے، جہاں نہ کوئی گواہ ہو2.9K
  3. #3اللّٰه کی طرف لوٹنے میں کبھی ہچکچاہٹ مت کرو، چاہے تم کتنے ہی گناہوں می2.8K
  4. #4میرے نزدیک انسان کی بدبختی کا سبب یہ نہیں کہ وہ تنہا ہے،بلکہ یہ ہے کہ 2.8K
  5. #5ایک عام شخص آتا ہے، دن بھر محنت مزدوری کرنے والا، سادہ لوح۔ امام کے سا2.6K
  6. #6پارسائی کا زعم ...2.6K
  7. #7دنیا میں خاموش آنسوؤں کا سب سے بڑا دریا "مرد نہیں رویا کرتے" کی اوٹ می2.5K
  8. #8غور کیجئے تو انسان کی زندگی اوراس کے احساسات کا بھی کچھ عجیب حال ہے،تی2.4K
  9. #9میرے دِل نے آپ کی کمی کو شِدّت سے محسوس کیا۔2.3K
  10. #10Post #23182.2K

تازہ ترین پوسٹس

"عمریں بیت جاتی ہیں دل کودل بنانے میں"

ابتدائی ایام میں یک بارگی توبہ ہی باعث سکینت بن جاتی ہے۔ تائب اِدھر آنسو بہاتا ہے اُدھر معافی کا پروانہ تھما دیا جاتا ہے ۔مگر بعد میں پہروں رونا بھی کفایت نہیں کرتا ، غفلت کے اوقات میں کی گئی ریاضت بھی کم پڑ جاتی ہے۔ ابتدائی ایام میں آدمی شُتر بےمہار ہوتا ہے ، بعد میں سخت گرفت ہوتی ہے ۔ابتدائی ایام میں دل کے معاملات میں برتا گیا جہل کچھ نہیں کہتا ، بعد میں آدمی دل تھام کر رسوائی کے مزے لیتا ہے۔ ابتدا میں راہ خداوندی سھل معلوم ہوتی ہے جوش و خروش عروج پرہوتا ہے مگر بعد میں آدمی انگاروں پر لوٹ پوٹ ہوتا ہے۔ ابتدا میں جہل میں غوطہ خور ہوتا ہے اور بعد میں پاس سے گزرنے پر بھی ایمان کے ضائع ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ۔یہ اہل دل کا عذاب ہے کس نے کہہ دیا ہر کوئی سینے میں دل لیے پھرتا ہے ؟جس قدر شخصیت سنورتی ہے اس قدر ہی دل ٹکڑے ٹکڑے ہوتا ہے اعلی ظرفی وراثت میں نہیں ملتی ، کمانی پڑتی ہے۔ کوئی بھی پیدائش کے ساتھ ہی ذی شعور نہیں ہوتا، یہ دل کا روگ ہی ہے جس سے آدمی میں شعور درآتا ہے ، دل اللہ کے لیے ہے، کوئی اسے کسی اور کے حوالے کرے گا تو ذلت اسکے ماتھے کا جھومر بن جائے گی ۔

علینہ کوثر ✒️
191004
انسان ہر روز خود کو سنوارنے کی بے شمار کوششیں کرتا ہے،اپنے غصے پر قابو پاتا ہے، ہر پل اپنے نفس سے مجاہدہ کرتا ہے، ہر سانس اور ہر لمحے میں خود کو سنبھالنے کی کوشش کرتا ہے۔
وہ اپنی پوری زندگی اس کوشش میں گزار دیتا ہے کہ دنیا اسے اس کی بدترین صورت میں تبدیل نہ کر دے۔ وہ اپنے اندر جو کچھ باقی رہ گیا ہے، اسے محفوظ رکھنے کے لیے مسلسل جدوجہد کرتا ہے، تاکہ وہ ’’وہی‘‘ رہ سکے جو کبھی تھا، اور دنیا کے اس خوفناک عفریت سے خود کو حتی الامکان بچا سکے۔
245007
‏میں نے خود کی ہستی کو قرآن پر پرکھا تو اس آیت سے زیادہ کسی اور میں اپنی شباہت نہیں پائی:

وَآخَرُونَ اعْتَرَفُوا بِذُنُوبِهِمْ خَلَطُوا عَمَلًا صَالِحًا وَآخَرَ سَيِّئًا عَسَى اللَّهُ أَن يَتُوبَ عَلَيْهِمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ° التوبة (١٠٢)

" اور کچھ لوگ وہ ہیں جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کر لیا ہے، انکا عمل ملا جلا ہے، کچھ اچھا اور کچھ برا، تو کوئی بعید نہیں کہ اللہ ان پر پھر سے مہربان ہو جائے کیونکہ وہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے"

احنف ابن قيس رحمه الله
[الزهد للإمام أحمد : ١٣٠٧]
1260011
" مالدار کھاتے ہیں، ہم بھی کھا لیتے ہیں، وہ پیتے ہیں ہم بھی پی لیتے ہیں، وہ لباس پہنتے ہیں، ہم بھی کچھ نہ کچھ اوڑھ لیتے ہیں، وہ سواریاں چلاتے ہیں اور ہم بھی سواری کر لیتے ہیں،،

لیکن فرق یہ ہے کہ انکے پاس مال و متاع کی فراوانی ہے، جسے وہ دن رات دیکھتے، دکھاتے، اس سے دل بہلاتے اور فخر کرتے ہیں،
اور ہم بھی اسے دیکھ لیتے ہیں مگر نگاہ سے آگے نہیں جانے دیتے،

کل انکے لیے وہ مال حساب و سوال بنے گا، اور ہم اس حساب کے داغ سے پاک اور بری ہیں،
وہ مال کے بوجھ تلے دبے ہیں، اور ہم قناعت کے سائے میں آزاد و مطمئن ہیں "

ابو درداء رضی اللّٰہ عنہ
[سير أعلام النبلاء. ٣٥٠/٢]
476009
#افسوس ! زندگی بہت تھوڑی ہے ، لہذا اسے رنج وغم ، حسد و جلن ، لڑائی بھڑائی اور کینہ کپٹ سے مزید تھوڑی نہ کرو ، کیونکہ اس مختصر سی زندگانی میں ان بھیانک افسردگیوں کے لیے گنجائش نہیں ہے ۔
عمر کی حفاظت کرو اور اس کو ان کاموں میں صرف کرو جو رب کو راضی کردے ، اور زندگی کو درگزر ، بردباری ، نرمی اور چشم پوشی ( جیسے اخلاق کریمانہ ) سے پرکیف بناؤ ۔
غفر اللہ لنا ولکم

. . . ابوحماد محمد یحیی
5080011
دل کا حال کسی صاحبِ مروّت ہی سے کہنا چاہیے جو یا تو تمھارا غم بانٹے، یا تمھیں دلاسہ دے، یا کم از کم تمھارے دکھ سے خود بھی دکھی ہو!
بشّار بن بُرد
[ترجمانی: طاہر اسلام عسکری]
5560010
یہ محض کوئی معمولی کوتاہی نہیں تھی۔

میری دوری بڑھتی گئی، غفلت طول پکڑتی گئی اور میرا دل مرجھاتا چلا گیا۔ تہجد چھوٹنے لگی، نماز بوجھل محسوس ہونے لگی، قرآن کی تلاوت کا روزانہ معمول کم ہوتا گیا اور دل کی وحشت بڑھتی چلی گئی۔

فتنوں سے بھری یہ دنیا میرے دل کو بری طرح جھنجھوڑ رہی ہے۔

قیامت کے دن میرے گناہوں کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

میرا کون سا عمل مجھے نجات دلا سکے گا؟

اے اللہ! میری مدد فرما، کیونکہ میں خود ہی اپنا دشمن ہوں۔“

(عابر سبیل)
540009
’’آپ دیکھیں گے کہ بہت سے لوگ حتیٰ کہ طالب علم بھی غفلت میں مبتلا ہیں۔ جب نماز پڑھتے ہیں تو کچھ دھیان ہوتا، اور جب قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں تو کچھ سمجھ نہیں ہوتی... گناہوں نے دلوں پر زنگ چڑھا دیا ہے یہاں تک کہ وہ سخت ہو گئے ہیں، اور اب نہ نماز سے فائدہ اٹھاتے ہیں، نہ تلاوت سے اور نہ ذکر سے۔
جب دل ان تینوں مقامات (نماز، تلاوت، ذکر) میں حاضر نہ ہو، تو انسان کو جان لینا چاہیے کہ دروازہ بند ہے!
لہٰذا اسے چاہیے کہ اس دروازے کو کھولنے کی کوشش کرے، اور بار بار قبروں کی زیارت کرے، کیونکہ قبریں آخرت کی یاد دلاتی ہیں۔‘‘
(شيخ عبد الكريم الخضير حفظه الله | شرح المحرر: ٥/ ٤٤)
5670014
Photo1/2
السلام علیکم ورحمةالله وبركاته

کافی لوگوں نے بولا آپ وہٹساپ پر کام کرے ہم لوگ ٹیلیگرام کو استعمال نہیں کرتے ہیں. ہمارا کام لوگوں کے لیے احسانی پیدا کرنا ہے اس لیے وہاں پر چینل بنا دیا گیا ہے آپ لوگوں کو جہاں سے احسانی ہو وہاں سے بیانات کو سنے اور آگے اچھی بات کو بتائے شکریہ

جوائن واٹساپ چینل لینک :-
https://whatsapp.com/channel/0029VaEaOv81yT2GA6y4sJ3q
720001
انسان ہر روز خود کو سنوارنے کی بے شمار کوششیں کرتا ہے،اپنے غصے پر قابو پاتا ہے، ہر پل اپنے نفس سے مجاہدہ کرتا ہے، ہر سانس اور ہر لمحے میں خود کو سنبھالنے کی کوشش کرتا ہے۔
وہ اپنی پوری زندگی اس کوشش میں گزار دیتا ہے کہ دنیا اسے اس کی بدترین صورت میں تبدیل نہ کر دے۔ وہ اپنے اندر جو کچھ باقی رہ گیا ہے، اسے محفوظ رکھنے کے لیے مسلسل جدوجہد کرتا ہے، تاکہ وہ ’’وہی‘‘ رہ سکے جو کبھی تھا، اور دنیا کے اس خوفناک عفریت سے خود کو حتی الامکان بچا سکے۔
1,3300011
میرے قدم بھاری ہو گئے اور میرے بال سفید ہو گئے میری حرکتوں میں موت کا سکون سرایت کر رہا ہے اور اس کی راکھ میں میرا شعلہ بجھ رہا ہے میں جہاں بھی جاتا ہوں اپنا رزق کھاتا ہوں لیکن زمانہ میری عمر کھاتا رہتا ہے۔

حمدیس صقلی
1,400009
کسی ایک بےخبر، عام سے دن تمہارا دل اُس چیز سے بھی اچانک اُٹھ جائے گا،جسے تم کبھی سب سے زیادہ مضبوطی سے تھامے ہوئے تھے۔
1,6500013
جب أبو ربیعه الفقیه رحمه اللہ تعالٰی کی بیوی فوت ہوگئی انہوں نے اسے دفن کیا اور اپنے ہاتھ جھاڑے، پھر اپنے گھر کی طرف لوٹے تو انہوں نے لا حول ولا قوۃ الا باللہ پڑھا، انا للہ وانا الیہ راجعون کہا، اور روئے ۔ پھر اپنے آپ سے مخاطب ہوکر کہا:

"اب گھر بھی مرگیا، اے ابوخالد!
بےشک عمارت اس عورت کی روح سے زندہ رہتی ہے جو اس کے اندر بستی ہے!"

(وحي القلم ۔ رافعی)
2,1500018
مومن خاموش طبع ہوتا ہے، اسے کثرتِ غور و فکر نے فضول باتوں سے بے نیاز کر رکھا ہوتا ہے۔ اس کے گناہ اسے مسلسل غم میں مبتلا رکھتے ہیں، وہ اپنے نفس کی وجہ سے مشقت میں رہتا ہے، جبکہ دوسرے لوگ اس کی طرف سے امن و عافیت میں رہتے ہیں۔
وہ چاہتا ہے کہ اس کا بوجھ کچھ ہلکا ہو جائے، تاکہ وہ الله کی طرف اپنے سفر کو بہتر انداز سے جاری رکھ سکے۔
2,0300015
" کتنے ایسے زیرک و شریف و با صلاحیت لوگ ہوتے ہیں، جو ایک نادان و بے فیض انسان پر فریفتہ ہوکر رسوائی کا بوجھ ڈھوتے اور محرومی و یاس کے گڑھے میں جا پڑتے ہیں "ـ
2,220008
جوہری کہتے ہیں کہ میں نے بشر الحافی کو ان کی بہن کے جنازے میں یہ کہتے ہوئے سنا:
بندہ جب اللّٰہ کی اطاعت میں کوتاہی کرنے لگتا ہے تو اللّٰہ اس کا مونس و غم خوار اس سے چھین لیتا ہے..!
(وفيات الأعيان، ابن خلكان)
[ترجمانی: طاہر اسلام عسکری]
1,0900012
اے خواہشِ نفس کے سمندر میں ڈوبنے والے، جسے تیرنا بھی نہیں آتا!کتنی ہی بار تیرے گرد نصیحت کی کشتیاں چکر لگاتی ہیں اور ان کے سوار تجھے پکارتے ہیں:
﴿ارْكَبْ مَعَنَا﴾
’"ہمارے ساتھ سوار ہو جا"
مگر تو پھر بھی غفلت کے بھنور میں ڈوبا ہوا ہے،
تعجب ہے!جوں جوں تیری عمر بڑھتی جاتی ہے، تیری عقل و بصیرت گھٹتی جاتی ہے،،
تو اس خیمۂ قیام کو ایک مضبوط میخ سے باندھنے میں لگا ہوا ہے،
حالانکہ کوچ کا بگل بج چکا ہے!جس نے گزرے ہوئے ایام سے عبرت نہ لی، اسے ملامت بھی باز نہیں لا سکتی،
راہ طویل ہے، مگر زادِ راہ نہیں، اور جب بھی زادِ راہ میسر ہوتا ہے، تیرا عمل اور زیادہ کوتاہی میں گزر جاتا ہے،

ابن الجوزی رحمہ اللہ،
صبا نجد
1,4500011
" آپ کا سب سے بڑا دشمن آپ کا اپنا اعصابی نظام ہے اور آپ کے اندر کا تناؤ آپ کو کسی ایسے کام میں مبتلا کر سکتا ہے جس کا انجام اچھا نہ ہو۔"

جارج آرویل
1,290007
اےےےےےے پروردگار
میں تجھ سے ایسی سکون کا سوال کرتا ہوں جسے الفاظ نہ جانتے ہوں اور ایسے سلامتی کا جسے عقلیں نہ سمجھ سکیں اور ایسی راحت کا جو خالی پن سے نہیں بلکہ بالیدگی سے حاصل ہو
ایسی راحت جو یہ جانتی ہو کہ روح کی خاموشی میں کیسے بسنا ہے اور جسے نہ کسی آواز کی ضرورت ہو اور نہ کسی دلیل کی
میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو میرے اندر کے اضطراب کو سکون دے دے اور میرے اندر کے بکھراؤ کو ایک کر دے اور میرے بکھرے ہوئے وجود کو یوں سمیٹ دے جیسے کوئی چیز کو دوسری چیز سے نہیں ملاتا بلکہ جیسے کوئی چیز کو اس کی اصل کی طرف لوٹا دیتا ہے تو میرے لیے ہر غم سے نکالنے کا ایسا راستہ بنا دے جو صرف ایک دروازہ نہ ہو بلکہ ایک آگہی ہو اور ہر تنگی سے ایسی کشادگی بنا دے جو صرف ایک جگہ نہ ہو بلکہ ایک حالت ہو
اور اےےےےےے پروردگار مجھے اپنے اندر ایسا مستحکم کر دے جسے آنے والا وقت پریشان نہ کر سکے
اور نہ گزرا ہوا وقت اسے مشغول کر سکے مستحکم بالکل اس سچائی کی طرح جسے کسی برہان کی ضرورت نہیں ہوتی اور اس وجود کی طرح جسے کسی تشریح کی ضرورت نہیں ہوتی
میں تجھ سے صرف کشادگی کا سوال نہیں کرتا بلکہ سمجھ کا سوال کرتا ہوں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں حکمت کی سمجھ اور جو کچھ گزر رہا ہے اس میں خوبصورتی کی سمجھ اور اس چیز میں معنی کی سمجھ جو ظاہری طور پر بے معنی ہے
مجھے ایسا یقین عطا کر جو ڈگمگائے نہیں غائب کے یقین کی طرح نہیں بلکہ حاضر کے یقین کی طرح تیرا یقین ہر لمحے میں اور ہر دھڑکن میں
اور ہر خاموشی میں
اور اگر درد کا ہونا لازمی ہی ہے تو اسے سایہ کی طرح ہلکا درد بنا دے
جو مجھ سے گزر جائے اور مجھ پر بوجھ نہ بنے اور اگر غم کا ہونا لازمی ہی ہے
تو اسے ایسا پختہ غم بنا دے جو حکمت دے اور اداسی نہ دے
میرے دل کو ایک ایسا آئینہ بنا دے جو اس سے گزرنے والی چیزوں کی عکاسی نہ کرے بلکہ اس کی عکاسی کرے جو گزرنے سے بھی گہرا ہو وہ موجودگی کی عکاسی کرے وہ اس وجود کی عکاسی کرے جو نہ بوڑھا ہوتا ہے نہ کم ہوتا ہے اور نہ بدلتا ہے
اور میرے اپنے نفس کے حق میں میری کوتاہی کو معاف کر دے کیونکہ میرا نفس میرے پاس ایک امانت ہے اور میں نے اس میں بہت زیادتی کی ہے اور تو اس کو اس کی پہلی چمک اس کی پرانی پاکیزگی اور وہ سکون لوٹا دے جو ہوا سے واقف نہیں ہے
اےےےےےے وہ ذات جس کی طرف ہر موڑ پر لوٹنا ہے اور اسی کی طرف رجوع کرنا ہے
اور ہر حرکت کے بعد اسی کے پاس سکون ہے تو میرے اندر ایک ایسا وطن بنا دے جسے طوفان ہلا نہ سکیں اور دن بدل نہ سکیں ایک ایسا وطن جس میں ہر چیز پرسکون ہو کیونکہ وہ تجھ میں ہے اور تو ہی ہدایت ہے تو ہی سکون ہے اور تو ہی سلامتی ہے اےےےےےے اللہ

- عمر درازؔ - 🖋 📜
1,370007
رہی بات تنہائی کی تو میں اس معاملے میں تم سے بھی زیادہ سخت حال میں ہوں، الله کی قسم! مجھے یہاں ایسا کوئی شخص معلوم نہیں جس کے ساتھ مل بیٹھنے سے مجھے انس حاصل ہو، سوائے ایک شخص کے! شیخ احمد العبادی؛ اس کے باوجود سال بھر میں شاید ہی تین مرتبہ اس سے ملاقات ہوپاتی…
938004
رہی بات تنہائی کی تو میں اس معاملے میں تم سے بھی زیادہ سخت حال میں ہوں، الله کی قسم! مجھے یہاں ایسا کوئی شخص معلوم نہیں جس کے ساتھ مل بیٹھنے سے مجھے انس حاصل ہو، سوائے ایک شخص کے! شیخ احمد العبادی؛ اس کے باوجود سال بھر میں شاید ہی تین مرتبہ اس سے ملاقات ہوپاتی ہے، اور وہ بھی ہر اعتبار سے ویسا نہیں ہے جیسا میں چاہتا ہوں،،
رہے باقی لوگ تو ان سے ملنا جلنا میری طبیعت کو مکدر اور دل کو غمگین کردیتا ہے،،

میں پہلے مہینے میں دو مرتبہ سینما دیکھ کر اپنی طبیعت کو بہلا لیا کرتا تھا، پھر چند وجوہ کی بنا پر اس سے بھی جی ہٹا لیا:
اول: نئی فلمیں فحاشی اور بے حیائی میں بہت آگے بڑھ گئی ہیں، اور یہ پھوہڑ پن ایسا ہے جو لطف ہی کو ختم کر دیتا ہے،،
دوم: جب فلموں میں بول چال اور گفتگو شامل ہوئی تو ان کا تقریباً تین چوتھائی حصہ گانے بن گیا؛ حالانکہ سینما کی اصل لذت تو کہانی میں ہے۔ جہاں تک ہندوستانی گانوں کا تعلق ہے، مجھے ان میں کوئی لطف نہیں آتا،
سوم: اور یہ سب سے کمزور وجہ ہے کہ یہاں علم و دین سے وابستہ لوگ سینما کا بائیکاٹ کیے ہوئے ہیں،،

رہی سیر و تفریح تو اس میں بھی میرا کوئی حصہ نہیں، کیونکہ اسکی شرائط میں سے یاروں و دوستوں کا ہونا ضروری ہے، اور وہ میرے پاس کہاں ہیں؟

انہی حالات کی وجہ سے میری داڑھی میں سفیدی اتر آئی ہے اور میری طبیعت بہت زیادہ تنگ و پژمردہ ہوگئی ہے، میں اس حال کو پہنچ گیا ہوں کہ جیسے کہا گیا ہے:
عَوَى الذِّئْبُ فَاسْتَأْنَسْتُ بِالذِّئْبِ إِذْ عَوَى
وَصَوَّتَ إِنْسَانٌ فَكِدْتُ أَطِيرُ

"بھیڑیے نے جب آواز دی تو مجھے اس کی آواز سے بھی انس محسوس ہوا،
اور جب کسی انسان نے پکارا تو قریب تھا کہ خوف سے اُڑ جاؤں"

خلاصہ یہ ہے کہ یہاں میری زندگی بدبختی اور بدحالی کی زندگی ہے؛ لیکن ہر حال میں اللہ کا شکر ہے۔ اس کی نعمتیں مجھ پر اور اس کی تمام مخلوق پر بے شمار ہیں۔ ان نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے کسی انسان کا محتاج نہیں ہونا پڑتا،،

اور یہ بھی کہ مجھے کتابوں میں کسی قدر لذت نصیب ہوئی ہے، بلکہ اس جواب کو لکھنے میں بھی مجھے ایک ایسی لذت محسوس ہوئی جو معمول کے خلاف ہے، اسی لیے میں نے اسے طویل کردیا۔ اب تو میرا جی چاہ رہا ہے کہ اسے اور طویل کروں، لیکن ڈرتا ہوں کہ تم میری اکثر باتوں کو ہذیان نہ سمجھ بیٹھو؛ اور شاید وہ واقعی ہذیان ہی ہو،،

تمہارا خط آج رات، آٹھ محرم کی رات کو پہنچا۔ شہر کے لوگ اپنی محرم کی تفریحات اور کھیل تماشوں میں مشغول ہیں۔ میں نے اس سال تماشے دیکھنے سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی ہے، حالاں کہ ہر سال میں محرم کی ان راتوں کا بیشتر حصہ اسی میں صرف کیا کرتا تھا،،

آج بھی میں مذکورہ رسالے کی تحریر میں مشغول رہا، یہاں تک کہ اکتا گیا۔ پھر تماشے کے لیے باہر نکلنے کے بارے میں تردد میں تھا۔ اتنے میں تمہارا خط آگیا، تو میرے لیے یہ دروازہ کھل گیا اور میں نے جواب لکھنا شروع کردیا۔ مجھے اندیشہ تھا کہ اگر میں اسے مؤخر کردوں تو میری وہ عادتاً غالب آنے والی طبیعت پھر مجھ پر غالب آجائے گی اور خط لکھنے میں تاخیر ہوجائے گی،

اللہ رب العزت کی قسم! اگر میرے پاس کچھ ایسا علم نہ ہوتا جس کے بارے میں مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے شائع کرنے کی توفیق عطا فرمائے گا، اور اگر میری اللہ عزوجل کی اطاعت کچھ ایسی نہ ہوتی جسے میں حقیر سمجھتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ اگر زندگی نے ساتھ دیا تو اللہ تعالیٰ اس سے بہتر اطاعت کی توفیق عطا فرمائے گا، تو میرے نزدیک موت زندگی سے زیادہ محبوب ہوتی؛ بلکہ موت ہی محبوب اور زندگی مکروہ ہوتی،،
اس وقت میرا یہی عقیدہ ہے، آگے کیا ہوگا، میں نہیں جانتا۔
والسلام۔
تمہارا بھائی
عبد الرحمن

[المدخل إلى آثار المعلمي، ص 224–226]
1,020004
کوئی بھی آپ سے اس بات پر معذرت نہیں کرے گا کہ اس نے آپ کے اعصاب تباہ کیے ہیں اس لیے ان کی حفاظت آپ خود کیجیے اور کسی کے سامنے یہ وضاحت نہ کیجیے کہ اس نے آپ کو کتنا تھکایا ہے کیونکہ دوسروں کو تھکانے والے اس بات کو کبھی تسلیم نہیں کرتے اس لیے اپنی توانائی اس چیز میں لگائیے جو آپ کو فائدہ دے اور اپنے جذبات کو اس سے دور رکھیے جو آپ کو مشقت میں ڈالے

- عمر درازؔ - 🖋 📜
821006
" کوئی صبح، کوئی شام ایسی نہیں ہوتی جس میں ندا لگانے والا ندا نہیں لگاتا کہ:
اے لوگوں! دنیا سے کوچ کا وقت آیا جاتاہے، دنیا سے کوچ کا وقت آیا جاتا ہے "

حذیفہ رضی اللّٰہ عنہ
[العاقبة في ذكر الموت ولآخرة]
1,100008
غیبت سے بچاؤ کا نسخہ

امام ابن وہب دوسری صدی ہجری کے مشہور محدث اور فقیہ ہیں، فرماتے ہیں، میں نے غیبت سے بچنے کے لیے یہ طریقہ اختیار کیا کہ جس دن کسی کی غیبت کردیتا، اگلے دن نفس کو سزا دینے کے لئے روزہ رکھ لیتا، لیکن بات بنی نہیں، روزہ رکھنا عادت سی بن گئ اور سزا کی تلخی کے بجائے اس میں لطف محسوس ہونے لگا، ظاہر ہے جو چیز پر لطف ہو، وہ سزا کیسے ہوسکتی ہے، اس لئے میں نے روزے کے بجائے ہر غیبت کے عوض ایک درہم صدقہ کرنا شروع کیا، یہ سزا نفس کو شاق معلوم ہوئی اور یوں غیبت کے روگ سے نجات ملی۔۔۔!!!

(ترتیب المدارک للقاضی عیاض: ج ۳ ص ۲۴۰)
2,230009

Showing 30 of 67 posts

درجہ بندی

لاگ ان درکار ہے

Frequently Asked Questions

اہل دل کی دِل آویز باتیں📔📚 ٹیلیگرام چینل کس بارے میں ہے؟+

اہل دل کی دِل آویز باتیں📔📚 (@aslaf_k_aqwal) tgdio پر Spirituality زمرے میں درج ایک ٹیلیگرام چینل ہے۔ اس پروفائل پر رینکنگ، ریٹنگ، ریویوز اور حالیہ پوسٹس دیکھ کر سبسکرائب کرنے سے پہلے فیصلہ کریں۔ اس وقت tgdio پر تقریباً 4,537 سبسکرائبرز ہیں۔

میں اہل دل کی دِل آویز باتیں📔📚 (@aslaf_k_aqwal) کو ٹیلیگرام پر کیسے جوائن کروں؟+

tgdio پر چینل پروفائل کھولیں، پھر Join / Open in Telegram سے @aslaf_k_aqwal پر مفت سبسکرائب کریں۔

کیا اہل دل کی دِل آویز باتیں📔📚 اچھا Spirituality چینل ہے؟+

tgdio پر جوائن سے پہلے اہل دل کی دِل آویز باتیں📔📚 کی ریٹنگ، ریویوز، رینکنگ اور پوسٹس دیکھیں۔ اس وقت tgdio پر تقریباً 4,537 سبسکرائبرز ہیں۔ اسی Spirituality کے دیگر چینلز سے موازنہ کریں۔

اہل دل کی دِل آویز باتیں📔📚 کے سٹیٹس اور پوسٹس کہاں دیکھوں؟+

tgdio پر @aslaf_k_aqwal صفحہ کھولیں — سبسکرائبرز، رینکنگ، ریٹنگ اور پوسٹس۔ Stats لنک سے گروتھ چارٹ دیکھیں۔